تازہ ترینتحریکخبریں

توہینِ عدالت کیس : عمران خان نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا

چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے توہینِ عدالت کیس میں سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا۔

عمران خان کی جانب سے ان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے 23 صفحات پر مشتمل جواب جمع کرا دیا عدالتِ عظمیٰ میں جمع کرائے گئے جواب میں عمران خان نے کہا ہے کہ جانتے بوجھتے سپریم کورٹ کے حکم کی عدولی نہیں کی۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ یقین دہانی کراتا ہوں کہ مجھے25 مئی کی شام کو عدالتی حکم سے متعلق آگاہ نہیں کیا گیا۔ سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں بابر اعوان کی مجھ سے ملاقات کرانے کا بھی کہا، عدالتی حکم کے باوجود انتظامیہ نے بابر اعوان کی مجھ سے ملاقات میں کوئی سہولت نہیں دی۔

سابق وزیرِ اعظم کا اپنے جمع کرائے گئے جواب میں کہنا ہے کہ 25 مئی کو 6 بج کر 45 منٹ پر کارکنوں کے لیے یہ وڈیو پیغام سیاسی کارکنان کی معلومات پر جاری کیا۔

عمران خان کا اپنے جواب میں کہنا ہے کہ احتجاج کے دوران جیمرز کی وجہ سے فون پر رابطہ ناممکن تھا، نادانستہ طور پر اٹھائے گئے قدم پر افسوس ہے۔

عمران خان نے سپریم کورٹ سے توہینِ عدالت کی کارروائی ختم کرنے کی استدعا بھی کی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے جواب میں سیکیورٹی ایجنسیوں کی رپورٹس کو غلط قرار دے دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button