تازہ ترینخبریںپاکستان

افسران کی بیرونی ممالک تعیناتی کیلئے نفسیاتی ٹیسٹ لازمی قرار

وزارت تجارت نے پہلی بار ٹریڈ افسران کی بیرونی ممالک تعیناتی کیلئے نفسیاتی ٹیسٹ کرانے کی تجویز دے دی۔

تفصیلات کے مطابق بیرونی ممالک ٹریڈ افسران کیلئے نفسیاتی ٹیسٹ لازمی قرار دینے کی تیاری کرلی گئی، اس حوالے سے وزارت تجارت نے پالیسی گائیڈ لائنز منظوری کیلئے وزیراعظم کو بھجوادیں۔

ذرائع نے بتایا کہ پہلی بار ٹریڈ افسران کی تعیناتی کیلئے ذہنی حالت کا امتحان لینے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اکانومسٹ گروپ کو تعیناتی کے عمل سے نکالنے اور ٹی ڈیپ افسران کو تعیناتی کے عمل میں شامل کرنے کی تجویز دی ہے۔

بیرونی ممالک تقریبا 40نئے ٹریڈ افسران تعینات کئے جائیں گے، وزیراعظم کی منظوری کے بعد تعیناتیوں کا عمل شروع کیا جائے گا۔

امیدواروں کا تحریری امتحان،نفسیاتی ٹیسٹ اور انٹرویوز ہوں گے، انٹرویوزکےبعد سفارشات وزیر اعظم کو بھیجی جائیں گی اور وزیراعظم کی منظوری سے تعیناتیاں 3سال کیلئے کی جائیں گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button