تازہ ترینخبریںپاکستان

شیخ رشید مسجد نبویؐ واقعے میں بے گناہ قرار

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کو مسجد نبویؐ واقعے میں بے گناہ قرار دے دیا۔

جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے مسجد نبویؐ کے افسوسناک واقعے پر شیخ رشید کے خلاف درج مقدمے پر سماعت کی۔تفتیشی افسر نے شیخ رشید اور راشد شفیق کو توہین مذہب مقدمے میں بے گناہ قرار دے دیا ۔عدالت نے شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق کی جانب سے دائر درخواستیں مقدمہ خارج کرنے نمٹا دی۔عدالت نے شیخ رشید اور راشد شفیق کو درج مقدمات سے متعلق ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت میں لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے خلاف مسجدِ نبوی واقعے پر ایک ہفتے میں واقعے کی فوٹیج میں نظر آنے والے تمام افراد کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے قرار دیا تھا کہ مسجد نبوی واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری تک شیخ رشید کا مقدمہ خارج نہیں کریں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button