تازہ ترینخبریںدنیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے 2024ء کے صدارتی انتخابات لڑنے کا اعلان کردیا

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2024ء کے صدارتی انتخابات لڑنے کا اعلان کر دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات لڑنے کے حوالے سے کاغذات نامزدگی بھی جمع کرا دیے ہیں۔امریکی ریاست فلوریڈا میں حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کی واپسی اب شروع ہو رہی ہے۔سابق صدر نے کہا کہ آپ کا ملک آپ کی آنکھوں کے سامنے تباہ ہو رہا ہے۔دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ نے امریکا کو ناکام بنایا۔

واضح رہے کہ ری پبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے 76 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ 2017ء سے 2021ء تک امریکا کے صدر رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button