تازہ ترینخبریںدنیا

روس کی یوکرین پر میزائلوں کی بوچھاڑ ، بجلی کا نظام تباہ

یوکرین پر روس کے پہ درپے حملوں میں تقریبا 100 میزائل داغ دیے گئے، توانائی کے 15مراکز نشانہ بنائے گئے ہیں۔

دارالحکومت سمیت کئی شہر اندھیرے میں ڈوب گئے ، یوکرینی سرحد کے قریب پولینڈ کے قصبے میں بھی دھماکا ہوا ۔

پولش میڈیا کا دعویٰ ہے کہ 2 راکٹ گرنے سے 2 اموات ہوئیں ، سرکاری طور پر دھماکے کی وجہ سامنے نہ آسکیْ ۔

پولینڈ کی نیشنل سیکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب  کر لیا گیا۔پینٹاگون نے صورتحال کاجائزہ لینا شروع کردیا، کہا ابھی تصدیق کے لیے معلومات نہیں کہ پولینڈ میں میزائل حملہ ہوا ہے۔

ترجمان پینٹاگون پیٹ رائڈر نے بتایا کہ ہم ان پریس رپورٹس سے آگاہ ہیں جن میں الزام لگایا گیا ہے کہ 2 روسی میزائل پولینڈ یا یوکرین کی سرحد کے اندر کسی مقام پر گرے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق روسی میزائل گرنے کی اطلاعات پر پولینڈ میں قومی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلالیا گیا ہے۔

دوسری جانب روسی وزارت دفاع نے پولینڈ میں روسی میزائل گرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے اسے اشتعال انگیزی قرار دیا ہے۔روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ جان بوجھ کر کی جانے والی اشتعال انگیزی کا مقصد صورتحال کو خراب کرنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button