تازہ ترینتحریکخبریں

نواز شریف اپنا آرمی چیف لگوا کر ، سب سے پہلے مجھے ڈس کوالیفائی کرائیں گے : عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نےکہا ہےکہ نواز شریف اپنا آرمی چیف لگوا کر پہلا کام مجھے ڈس کوالیفائی کرانے کا کرائیں گے۔

سرائے عالمگیر میں پی ٹی آئی مظاہرین سے ویڈیو خطاب میں انہوں نے کہا کہ آئینی طور پر تو تقرری شہباز شریف کرینگے لیکن شہباز شریف کرینگے وہی جو انہیں نواز شریف کہیں گے، لیکن کیا اخلاقی طور پر  یہ ہونا چاہیے۔

عمران خان نے کہا کہ جمہوریت ڈنڈے اور بندوقوں کے زور پر نہیں چلتی ،جمہوریت اخلاقیات پر چلتی ہے، برطانیہ میں کیمرون ریفرنڈم ہارا تو استعفیٰ دے دیا، ہم نے برطانیہ سے جمہوریت لی ہوئی ہے اور اس کی بنیاد اخلاقیات پر رکھی ہوئی ہے، یہاں ایک مفرور جسے پانچ رکنی بینچ نےسزا یافتہ قرار دیا ، جھوٹ بول کر ملک سے بھاگا ہوا شخص ہمارے فیصلہ کر رہا ہے، وہ فیصلے میرٹ پر نہیں کرے گا، انکی ایک ہی کوشش ہے جھوٹے کیسز کرکے عمران خان کو کسی طرح نکالا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button