تازہ ترینخبریںپاکستان

گلیات میں موسم سرما کی پہلی برف باری

ایبٹ آباد (دلدار احمد ستی) گلیات میں موسم سرما کی پہلی برف باری شروع ہوگئی سردی کی شدت میں اضافہ, درجہ حرارت نقطہ انجماد تک گر گیاعلی الصبح سے برف باری کا سلسلہ شروع ہوا,

چھانگلہ گلی میں تین انچ کے قریب برفباری ہو چکی ہے,سڑکوں کی صفائی اور بحالی کے انتظامات موجود ہیں ۔ایبٹ آباد کے بالائی سیاحتی مقامات پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی ۔اور نشیبی علاقوں میں بارش سے معمولات زندگی متاثر ہوئے۔

سرکل بکوٹ، گلیات، ایوبیہ ،ٹھنڈیانی اور ملحقہ ملکہ کوہسار مری اورگردو نواح کے علاقوں دریا گلی، بھوربن اور نیو مری میں موسلادھار بارش جبکہ گلیات سرکل بکوٹ کے علاقوں ایوبیہ، خانسپور، ڈونگاگلی، نتھیا گلی اور مشک پوری میں ہلکی برف باری بارش اور دھند کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ھو گیا ھے۔

مری اور مضافات کے علاقوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ گزشتہ شب شروع ھوا جو بغیر کسی وقفہ کہ تا حال جاری ھے۔

بارش کے باعث سردی بڑھ جانے سے عوام الناس کے روز مرہ کے معمولات زندگی متاثر ھوئے ہیں ،سرکاری ملازمین اور طلباء و طالبات کو اپنے اداروں تک پہچنے کے لیے دشواری کا سامنا رہا ہے۔ بارش کا سلسلہ جاری ھے اور سرکل بکوٹ گلیات کے محلقہ علاقوں کی رابطہ سڑکوں نتھیا گلی بکوٹ روڈ سمیت تمام رابطہ سڑکوں کی خستہ حالی اور گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی، سی اینڈ ڈبلیو ودیگر متعلقہ اداروں کو اس سال شدید برف باری کی پیشگوئی میں ان علاقوں کے لوگوں کو سہولیات فراہم کرنا ہوں گی ۔

ادھر بارش سے نشیبی علاقوں میں ٹی ایم اے واسا اور کینٹ بورڈ کی غفلت سامنے آئی ہے متعدد مقامات پر بند نکاسی آب کے نالے ابل پڑے جس سے گندگی اور غلاظت بھی سڑکوں پر جمع ہوئی ہے۔

بارش سے ایبٹ آباد میں سوئی گیس کے کم پریشر سے گھریلو صارفین کو بھی مشکلات کا سامنا رہا ہے ۔اور بجلی کی بھی آنکھ مچولی جا ری رہی ہے ۔ترجمان گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق گلیات کی سڑکوں کو سیاحوں کے لئے پر صورت کھلا رکھا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button