تازہ ترینخبریںپاکستان

کیمرہ بورڈ کے سربراہ کو دیا ، پتہ نہیں ارشد شریف کی تصویریں کیسے لیک ہوئیں ، کیمرہ مین

ارشد شریف کی پمز سے تصاویر لیک ہونے کے معاملے پر انکوائری کمیٹی کے اجلاس میں کیمرہ مین نے بیان ریکارڈ کروا دیا۔

چیئرمین ڈاکٹر کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پوسٹ مارٹم کرنے والی ٹیم اور دیگر متعلقہ حکام نے بیانات ریکارڈ کروائے۔

ذرائع کے مطابق ارشد شریف کی تصاویر لینے والے کیمرہ مین نے بھی بیان ریکارڈ کروا دیا۔

ذرائع کے مطابق کیمرہ مین نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم کے دوران تمام میڈیکل بورڈ کو موبائل فونز اندر لے جانے کی اجازت نہیں تھی، ہائی پروفائل کیس ہونے کے باعث تصاویر ڈی ایس ایل آر پر لی گئیں، تصاویربنانے کے بعد کیمرہ بورڈ کے سربراہ کو دے دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق کیمرہ مین نے اپنے بیان میں کہا کہ کچھ تصاویر وہی ہیں جو کیمرے سے لی گئیں، تصاویرلیک کیسے ہوئیں علم نہیں کیونکہ کیمرہ بورڈ سربراہ کو دے چکا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button