تازہ ترینخبریںپاکستان

الیکشن کمیشن کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے تیار ، ہائیکورٹ کا فیصلہ محفوظ

سندھ ہائیکورٹ نے کراچی اور حیدر آباد کے بلدیاتی انتخابات میں مسلسل تاخیر سے متعلق دائر درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کے خلاف درخواستوں کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی، آئی جی سندھ، الیکشن کمشنر سندھ اور چیف سیکرٹری سندھ عدالت میں پیش ہوئے، جماعت اسلامی کی جانب سے حافظ نعیم الرحمان بھی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر اور خواجہ اظہار الحسن بھی عدالت آئے۔

دوران سماعت آئی جی سندھ نے نفری کی تعداد اور تعیناتی کی رپورٹ عدالت میں پیش کی، جس پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ رینجرز کی رپورٹ کہاں ہے؟ عدالت کے پوچھنے پر رینجرز کی رپورٹ بھی جمع کرا دی گئی۔

عدالت نے تمام فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button