تازہ ترینخبریںپاکستان

وزیراعظم شہباز شریف لندن سے وطن واپسی کیلئے روانہ

وزیراعظم شہباز شریف لندن سے وطن واپسی کے لیے روانہ ہوگئے، انہیں پروگرام کے مطابق جمعے کی شام واپس روانہ ہونا تھا مگر ہلکے بخار کے سبب ان کے اہل خانہ نے انہیں دو دن آرام کرنے کا مشورہ دے کر روک لیا تھا۔

شہباز شریف نے لندن میں قیام کے دوران پارٹی قائد نواز شریف سے متعدد ملاقاتیں کیں، ملاقاتوں میں مریم نواز کے علاوہ خواجہ آصف اور ملک احمد خان بھی شریک ہوئے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹی 20 کا فائنل بھی لندن میں دیکھا ۔ ٹوئٹر پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہت ہی بہادری سے مقابلہ کیا، تاہم انگلینڈ نے آج بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button