تازہ ترینخبریںصحتپاکستان سے

پاکستان میں کرونا وائرس سے صحت یابی کی شرح 98 فیصد

ملک بھر میں کرونا کیسز کی یومیہ شرح 0.76 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے، ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس سے صحت یابی کی شرح 98 فیصد ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 852 ہے، پاکستان میں کرونا وائرس سے صحت یابی کی شرح 98 فیصد ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے 792 مریض قرنطینہ میں ہیں جبکہ 3 مریض وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کرونا کیسز کی مجموعی شرح 0.76 فیصد ریکارڈ کی گئی، سب سے زیادہ شرح سندھ میں 5.59 فیصد رہی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button