تازہ ترینجرم کہانیخبریں

نشے میں دھت پولیس اہلکار کا ساتھیوں سمیت تھیٹر پر دھاوا

تھانہ صدر کینٹ کی حدود میں تھیٹر ہال میں پولیس اہلکار نے اپنے مسلح ساتھیوں سمیت دھاوا بول دیا، کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے ایک تھیٹر ہال پر نشے میں دھت پولیس کانسٹیبل نے ساتھیوں کے ساتھ دھاوا بولا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم حمادعلی، آفتاب،شیخ احسن و دیگر نامعلوم افراد30اکتوبر کو تھیٹرمیں داخل ہوئے تھے۔

ملزمان بغیر ٹکٹ اور بغیر چیکنگ کے تھیٹرہال میں داخل ہوگئے، سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو انتظامیہ کے ساتھ جھگڑا کرتے واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ تھیٹر کے ٹھیکیدار کی اہلیہ کی مدعیت میں تھانہ کینٹ میں درج کرلیا ہے، ایف آئی آر کے متن کے مطابق جھگڑا ہونے پر تھیٹر کے اسٹاف نے کنٹریکٹر افتخاراحمد کو واقعے کی فوری اطلاع کی۔

بغیر ٹکٹ آنے پر عملے کی جانب سے ملزمان کو باہر نکالنے پر حماد علی اور مہتاب نامی ملزمان طیش میں آگئے اور جھگڑا کرنا شروع کردیا

ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ جھگڑے کے دوران حماد علی نے اسلحہ نکال کر دھمکیاں دیں، تھانہ صدر کینٹ پولیس نے واقعے کے12روز بعد مقدمہ درج کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button