تازہ ترینخبریںپاکستان

لاہور میں آٹھ نئے تھانے بنانے کی منظوری دے دی گئی

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی نے لاہور میں آٹھ نئے تھانے بنانے کی منظوری دے دی۔

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس  امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اس موقع پر سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے اجلاس میں بریفنگ دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ تھانوں میں نفری بتدریج پوری کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایات جاری کی کہ لاہور میں جرائم کو ہرصورت کنٹرول کیا جائے، ملتان اور راولپنڈی میں بھی فارنزک لیب قائم کی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button