تازہ ترینخبریںپاکستان

پنجاب حکومت کی عمران خان پر حملے کی جے آئی ٹی 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں تبدیل

پنجاب حکومت نے عمران خان پر حملے کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم (جے آئی ٹی) 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں بدل ڈالی۔

جی آئی ٹی کیلئے ڈی آئی جی سٹیبلشمنٹ رستم چوہان کی جگہ آر پی او، ڈی جی خان خرم علی کو نیا کنوینر لگا دیا گیا۔

ڈی پی او وہاڑی ظفر بزدار کی جگہ ایس پی پوٹھوہار ڈویژن راولپنڈی ملک طارق محمود کو جے آئی ٹی کا رکن لگا دیا گیا ۔

واضح رہے کہ پنجاب کے محکمہ داخلہ کی جانب سے وزیر آباد میں عمران خان پر ہونے والے حملے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا تھا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی آئی جی طارق رستم چوہان کو جے آئی ٹی کا کنوینر مقرر کیا گیا تھا۔

ان کے علاوہ آرپی او ڈی جی خان، سیدخرم علی، اے آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب احسان اللہ چوہان ، ڈی پی او وہاڑی ظفراللہ بزدار اور ایس پی سی ٹی ڈی نصیب اللہ خان کو جےآئی ٹی کا رکن مقرر کیاگیا تھا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button