تازہ ترینخبریںپاکستان

فیڈرل سروس ٹریبونل نے سی سی پی او لاہور کی معطلی کا وفاق کا نوٹیفکیشن معطل کردیا

فیڈرل سروس ٹریبونل اسلام آباد نے کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور غلام محمود ڈوگر کی معطلی کے خلاف تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔

فیصلے میں سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی معطلی کا وفاقی حکومت کا نوٹیفکیشن معطل کردیا گیا۔عاصم اکرم اور مشتاق جدون پر مشتمل ٹریبونل نے 2 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ سی سی پی او لاہور کے تبادلے سے متعلق 5 نومبر کا نوٹیفکیشن معطل کیا جاتا ہے۔ وفاقی حکومت نے قوانین کے برعکس سی سی پی او لاہور کو معطل کیا۔ سی سی پی او لاہور کی معطلی سپریم کورٹ کے فیصلوں کے بھی برعکس ہے۔ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی اپیل منظور کی جاتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button