تازہ ترینخبریںسپورٹس

بابر اعظم ورلڈ کلاس کرکٹر، بہت آ گے جاسکتا ہے ، عمران خان

تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بابراعظم ورلڈ کلاس کرکٹر ہے، بہت آگے جا سکتا ہے ، اُسے ٹیم کا کپتان بنانے کا مشورہ میں نے ہی کرکٹ بورڈ کو دیا تھا۔

عمران خان نے برطانوی صحافی پیئرز مورگن سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کپتان ایسے شخص کو بننا چاہیئے جوکہ ورلڈ کلاس یعنی عالمی معیار کا ہو۔

پیئرز مورگن نے اپنےشو’ ٹاک ٹی وی‘ میں بابراعظم کے بارے میں رائے پوچھی تو جواب میں عمران خان نے کہا کہ ’میں ایمانداری سے بات کروں تو ابھی میرے پاس کرکٹ دیکھنے کے لیے زیادہ وقت نہیں ہوتا‘۔

اُنہوں نے کہا کہ’جب میں وزیراعظم تھا تو ہماری ملک میں کرکٹ کا ایک خراب دور چل رہا تھا‘۔

اُنہوں نے کہا کہ ’میں نے بابر کو صرف دو بار کھیلتے دیکھا اور فوری طور پر کرکٹ بورڈ کے سربراہ سے کہا کہ آپ اسے کپتان ضرور بنائیں کیونکہ یہ عالمی معیار کا کرکٹر ہے‘۔

عمران خان نے بابراعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ’وہ ایک غیر معمولی کھلاڑی ہے اور میں نے اتنی ورسٹیلیٹی اور صحیح ٹیکنیک، سٹروک پلے والا کوئی کھلاڑی نہیں دیکھا‘۔

اُنہوں نے کہا کہ’بابراعظم بہت آگے جاسکتا ہے، وہ بطور کپتان میرے لیے بہت معنی رکھتے ہیں کیونکہ کوئی بھی یہی چاہتا ہے کہ اس کی ٹیم کا کپتان عالمی معیار کا کرکٹر ہو تاکہ آپ کی دنیا کے سامنے عزت ہو‘۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ’مجھے لگتا ہے کہ ہماری ٹیم اچھی کارکردگی دِکھا رہی ہےاور مجھے لگتا ہے کہ ہم فائنل جیت سکتے ہیں‘۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button