تازہ ترینجرم کہانیخبریں

دلیر خاتون انسپکٹر نے زیادتی کے ملزم کی فرار کی کوشش ناکام بنا دی

لاہور ہائی کورٹ میں خاتون پولیس اہلکار نے زیادتی کے ملزم کے فرار کی کوشش ناکام بنا دی۔

عدالتِ عالیہ سے ضمانت خارج ہونے پر ملزم عبدالرزاق نے بھاگنے کی کوشش کی جس پر تفتیشی خاتون سب انسپکٹر نے ملزم عبدالرزاق کو کالر سے پکڑ لیا۔

خاتون پولیس اہلکار نے ملزم کو پکڑنے کے بعد اس کے بازو کپڑے سے باندھ دیے ۔

ملزم عبدالرزاق کے خلاف جلال پور بھٹیاں میں زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

واضح رہے کہ ملزم عبدالرزاق نے ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

لاہور ہائی کورٹ نے دلائل سننے کے بعد ملزم کی عبوری ضمانت خارج کر دی جس پر اس نے فرار ہونے کی کوشش کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button