تازہ ترینتحریکخبریں

پی ٹی آئی کا احتجاج اور دھرنے ، راولپنڈی انتظامیہ کل عدالت طلب

لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے دھرنوں کی وجہ سے سڑکوں کی بندش پر انتظامیہ کو طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ میں پی ٹی آئی کے احتجاجی دھرنوں کے خلاف ایڈووکیٹ ملک صالح محمد نے درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سیاسی جماعت کے احتجاج کے باعث راستوں کو بند کردیا گیا ہے، تین روز سے جاری احتجاج کے باعث عوام کے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہےکہ راولپنڈی میں تین روز سے تعلیمی سرگرمیاں معطل ہیں، شہرمیں ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہے اور عوام سیاسی جماعت کے احتجاج سے تنگ ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مرزا وقاص نے پی ٹی آئی کے دھرنوں کے خلاف درخواست پر سماعت کی جس میں عدالت نے ضلعی انتظامیہ کے افسران کو کل طلب کرلیا۔

عدالت نے کمشنر، ڈپٹی کمشنر، سی پی او اور سی ٹی او کونوٹس جاری کردیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button