تازہ ترینخبریںپاکستانکاروبار

سٹیٹ بینک نے غیرملکی کرنسی بیرون ملک لے جانے کی حد میں تبدیلی کردی

سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے بیرون ملک سفر کرتے ہوئے غیر ملکی نقد کرنسی لے جانے کی موجودہ حد میں تبدیلی کر دی ہے۔

نظرثانی شدہ حد کے مطابق 18 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد اب پاکستان سے 5 ہزار امریکی ڈالر یا اس کے مساوی غیرملکی کرنسی فی دورہ لے جاسکتے ہیں۔

18 سال سے کم عمر افراد کو فی دورہ ڈھائی ہزار امریکی ڈالر یا اس کے مساوی غیرملکی کرنسی لے جانے کی اجازت ہوگی۔

سٹیٹ بینک کی نئی پالیسی کے مطابق بالغ اور نابالغ افراد کے لیے غیرملکی کرنسی لے جانے کی سالانہ حد بالترتیب 30 ہزار امریکی ڈالر اور 15 ہزار امریکی ڈالر یا اس کے مساوی غیرملکی کرنسی ہوگی۔

غیرملکی کرنسی کی فی دورہ حدیں فوری طور پر نافذ ہوں گی جبکہ سالانہ حدیں یکم جنوری 2023 سے لاگو ہوں گی۔

سٹیٹ بینک نے بینکوں کو یہ بات یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے کہ بین الاقوامی ادائیگیوں کے لیے ڈیبٹ/کریڈٹ کارڈز کا استعمال کارڈ ہولڈرز کی انفرادی خصوصیات کے مطابق اور ان کی صرف ذاتی ضروریات کے لیے ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button