تازہ ترینخبریںسیاسیات

سابق صوبائی وزیر ایوب خان آفریدی جرگہ کی خواہش پر مرتضی جاوید عباسی کے حق میں دستبردار

ایبٹ آباد(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سابق صوبائی وزیر ایوب خان آفریدی نے کہا ہے کہ پارٹی کے مفاد اور جرگہ کی خواہش پر این اے17 میں وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی کے حق میں دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے۔

ایبٹ آباد میں پارٹی کی تنظیم سازی سردار مہتاب احمد خان اور مرتضی جا وید عباسی کی مشاورت سے ہو گی جس کو 10 روز کے اندر ایک کمیٹی بناکر دونوں دھڑوں کو ضم کیا جائے گا۔اس میں کسی کو بھی نکالا نہیں جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ایبٹ آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پارٹی کے سینئر رہنما سردار عبدالرشید ،ملک شفیق اعوان بھی موجود تھے۔سابق صوبائی وزیر ایوب خان آفریدی کا کہنا تھا ملک ارشد اعوان کی رہائش گاہ پر جرگہ پارٹی کے جنرل سیکرٹری مرتضی جا وید عباسی کی خواہش پر ہوا ہے جس میں ملک ارشد اعوان کے کہنے اور پارٹی کے بہتر مفاد میں ان کے مقابلے میں دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے پارٹی کی تنظیم سازی کے حوالہ سے بتایا کہ تنظیم اپنی جگہ برقرار ہے مرتضی جا وید عباسی نے جرگہ میں بتایا ہے کہ 10 روز میں ایک کمیٹی بنائی جائے گی جو سردار مہتاب احمد خان اور ان کی مشاورت سے بنائی جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ کارکنان حوصلہ رکھیں اور جس جس جنبہ کے ساتھ ساتھ ہیں اپنا کام جا ری رکھیں کسی کو بھی تنظیم سے نہیں نکالا جائے گا۔بلکہ دونوں دھڑوں کے کارکنان کو ایڈجسٹ کیا جائے گا اور فیصلہ کارکنان کی مشاورت سے ہوگا ۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ خواہش ہے کہ ایبٹ آباد میں پارٹی متحد ہو اور اپنی پرانی جگہ پر آئے جو پارٹی کا ایک مقام ہوتا تھا ۔انہوں نے کہا کہ تنظیمی امور قائدین کا کام ہے،سردار مہتاب احمد خان پارٹی کے مرکزی رہنما ہیں وہ اور مرتضی جاوید عباسی پارٹی کو متحد کریں ۔

انہوں نے کہا کہ وہ ملک ارشد اور جرگہ کی خواہش پر مرتضی جا وید عباسی کے حق میں دستبردار ہو ئے ہیں۔جس کا پارٹی کو نقصان پہنچنے کا خدشہ تھا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button