تازہ ترینتحریکخبریں

حکومت کا خوف بڑھ رہا ہے اور فیصلے بدل رہے ہیں : اسد عمر

تحریکِ انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت کا خوف بڑھتا جا رہا ہے، فیصلے بھی بدلتے جا رہے ہیں۔

اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی سپریم کورٹ کے باہر بیٹھے ہوئے ہیں، اب فیصلہ ریاست نے کرنا ہے۔ کیا ریاستی ادارے اپنا کردار ادا کریں گے؟ کیا سپریم کورٹ کے باہر بیٹھے اعظم سواتی کو انصاف ملے گا؟

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سینیٹر اعظم سواتی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ اہلیہ کے ساتھ میری ذاتی ویڈیوز نامعلوم نمبر سے بیٹی کو بھیجی گئیں، جو افسوس ناک عمل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button