تازہ ترینتحریکخبریں

عمران خان پر حملہ ، ملزم نوید کا ہمسایہ گرفتار

 تحریکِ انصاف کے چیئرمین، سابق وزیرِ اعظم عمران خان پر حملے کے کیس میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔

پولیس اور سی ٹی ڈی نے جائے وقوع سے گرفتار مرکزی ملزم نوید کے ہمسائے کو گرفتار کر لیا۔عمران خان پر حملے کی مشترکہ تحقیقات کرنے والی پولیس اور سی ٹی ڈی کی جانب سے وزیر آباد میں کارروائی کی گئی ہے۔کارروائی کے دوران مرکزی ملزم نوید کے ہمسائے احسن نامی شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق احسن کی کمپیوٹر ہارڈ ویئر کی دکان ہے ۔

واضح رہے کہ 3 نومبر کو لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں قاتلانہ حملے میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان فائرنگ سے زخمی ہو گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button