تازہ ترینجرم کہانیخبریں

گھوٹکی میں ڈاکوؤں کے حملے میں 5 پولیس اہلکاروں کی شہادت، اہم اجلاس طلب

 آئی جی سندھ نے گھوٹکی میں ڈاکوؤں کے حملے میں 5 پولیس واہلکاروں کی شہادت پر اہم اجلاس طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق گھوٹکی میں ڈاکوؤں کے حملے میں 5 پولیس واہلکاروں کی شہادت کے بعد آئی جی سندھ نے آج دن گیارہ بجے سکھر،لاڑکانہ رینج کا اہم اجلاس طلب کرلیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں ڈی آئی جیز،ایس ایس پیز شریک ہوں گے، غلام بنی میمن پولیس افسران سے کچے پر مکمل بریفنگ لیں گے اور متعلقہ افسران تجاویز پیش کریں گے۔

اجلاس میں ڈاکوؤں کے زیراستعمال ہتھیاروں پر بھی بریفنگ دی جائےگی اور کچےمیں موجود ڈاکوؤں کے خلاف حکمت عملی بنائی جائے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ کے احکامات کی روشنی میں منصوبہ بندی کی جائے گی، جوانوں کی شہادت میں ملوث عناصر کو کسی صورت بخشا نہیں جائے گا۔

یاد رہے گھوٹکی میں رونتی کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں نے پولیس کیمپ پر حملہ کردیا تھا ، جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی، 2 ایس ایچ اوز سمیت 7 اہلکار شہید ہوگئے تھے

پولیس نے بتایا تھا کہ رونتی کے علاقے میں شہید ڈی ایس پی عبدالمالک بھٹو ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کی قیادت کر رہے تھے کہ راکٹ لانچروں سے حملہ کرنے کے بعد ڈاکوؤں نے کیمپ پر قبضہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ڈاکوؤں نے جس وقت پولیس کیمپ پر حملہ کیا اس وقت وہاں 50 سے زائد پولیس اہلکار، افسران ودیگر افراد موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button