تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

سلمان خان کی فلم میں کام کے دوران حادثے میں یادداشت چلی گئی تھی

بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی (Disha Patani) کا کہنا ہے کہ سلمان خان کے ساتھ ان کی فلم بھارت کی شوٹنگ کے دوران ایک حادثے میں ان کی یادداشت چلی گئی تھی۔

بالی ووڈ اداکاراؤں کو اپنی فنی صلاحیتیں نکھارنے سے زیادہ اپنی فٹنس کا خیال رکھنا پڑتا ہے اور اس کے لئے وہ ہر روز گھنٹوں مختلف اقسام کی ورزش اور کسرتیں کرتی ہیں۔

اپنی فٹنس کا حد سے زیادہ خیال رکھنے والی ایک اداکارہ دیشا پٹانی بھی ہیں، جو ناصرف مختلف اقسام کی ورزشیں بلکہ مارشل آرٹس اور جمناسٹکس کی مشقیں بھی باقاعدگی سے کرتی ہیں۔

بھارتی ویب سائیٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں دیشا پٹانی نے بتایا کہ جب میری شوٹنگ نہ ہو تو جمناسٹکس میں خود کو مصروف رکھتی ہوں۔ جمناسٹ ہونے کے لیے آپ کو بہادر بننا ہوتا ہے۔ میں آج جس مقام پر ہوں وہاں تک پہنچنے میں مجھے بہت وقت لگا ہے۔ جب آپ اپنی ہڈیاں اور اپنے گھٹنے تڑواتے ہیں تب ہی کسی مقام پر پہنچتے ہیں۔

دیشا پٹانی نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ 2019 میں سلمان خان کی ریلیز ہونے والی فلم بھارت میں ان کے کردار کی مناسبت سے وہ جماسٹکس شوٹنگ کرارہی تھیں، اسی دوران انہوں نے پیچھے کی جانب مڑنے کا کرتب دکھارہی تھیں کہ سر کے بل جاگری۔

اداکارہ نے بتایا کہ اس حادثے کے نتیجے میں ان کے سر پر چوٹ آئی اور ان کی یاداشت چلی گئی تھی۔ ان کا علاج کئی مہینے جاری رہا اور 6 ماہ بعد ان کی یادداشت مکمل بحال ہوئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button