تازہ ترینتحریکخبریں

پی ٹی آئی کا مختلف شہروں میں احتجاج

تحریک انصاف کے کارکنوں نے عمران خان پر حملے کے خلاف ملتان، رحیم یار خان، بہاولپور اور گوجرانوالہ میں احتجاجی مظاہرے کیے ہیں۔

ملتان میں پی ٹی آئی کارکنوں نے ایم 4 اڈا بلی والا انٹر چینج پر احتجاج کیا اور ملتان سے لاہور اور فیصل آباد جانے والا روڈ بند کردیا۔ رحیم یار میں ظاہر پیر انٹر چینج پر موٹر وے ایم 5 بند کردی جبکہ قومی شاہراہ پر اقبال آباد کے مقام پر دھرنا دے کر ٹریفک معطل کردی گئی۔

گوجرانوالہ میں چندا قلعہ بائی پاس پر پی ٹی آئی کا احتجاج گزشتہ روز سے جاری ہے، جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے۔ بہاولپور میں پی ٹی آئی کارکنوں نے قومی شاہراہ پر احتجاج کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button