تازہ ترینتحریکخبریں

عمران خان پر حملے کا مقدمہ تاحال درج  نہ ہو سکا

چیئرمین عمران خان پر حملے کا مقدمہ تاحال درج  نہ کیا جاسکا ہے۔

پولیس ذرائع کےمطابق واقعہ میں جاں بحق معظم کی لاش کا پوسٹ مارٹم مقدمے کے اندراج کے بغیرکیا گیا جبکہ پوسٹ مارٹم سے قبل ایف آئی آر کا اندراج لازمی ہوتا ہے۔ مقدمہ درج نہ ہونے کی وجہ سے ملزم حراست میں ہونے کے باوجود اس کی گرفتاری بھی نہیں ڈالی جا سکی ہے جبکہ ملزم نوید کے ویڈیو بیان نے شناخت پریڈ کا عمل بھی متاثر کیا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر کے باعث جے آئی ٹی بھی نہ بن سکی، ملزم کے پہلے دن کی ویڈیو تھانہ کنجاہ سے لیک ہوئی اور دوسری سی ٹی ڈی سے لیک ہوئی۔ملزم نوید کو جمعرات کی صبح سی ٹی ڈی کے حوالے کیا گیا تھا، واقعے کا مقدمہ سی ٹی ڈی نے درج کیا تو وہ ریاست کی مدعیت میں ہو گا،  مقامی تھانے نے درج کیا تو عمران خان کے سکیورٹی چیف کی مدعیت میں درج ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button