تازہ ترینتحریکخبریںپاکستان

ملک کے دیگر حصوں کی طرح ایبٹ آباد میں بھی پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنان سڑکوں پر آگئے

ایبٹ آباد (نمائندہ خصوصی)ملک کے دیگر حصوں کی طرح ایبٹ آباد میں بھی پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنان سڑکوں پر آگئے ۔ضلعی صدر ایم پی اے قلندر خان لودھی کی زیر صدارت ایبٹ آباد میں مین شاہراہ پر احتجاجی مظاہرہ مشتعل کارکنان نے مین شاہراہ کو فوارہ چوک سے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کیا ۔

اس موقع پر ڈویژنل صدر علی اصغر خان ،سابق ایم این اے علی خان جدون ،ایم این اے عظمی ریاض ،ایم پی اے مومنہ باسط ،ملیحہ علی اصغر ،تحصیل صدر نقیب اللہ خان جدون کے علاوہ تحریک انصاف لائرز ونگز ،یوتھ ونگ کے عہدیداران اور کارکنان کثیر تعداد میں شریک تھے۔

قبل ازیں مشتعل کارکنان نے مین شاہراہ پر ٹائر جلا کے گلگت بلتستان تک سے آنے والی ٹریفک کو بند کردیا جس سے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی رہیں۔اس موقع پر ایوب میڈیکل کمپلیکس جانے والے مریضوں اور ان کے لواحقین کو بھی مشکلات کا سامنا رہا۔

مشتعل مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر ایم پی اے قلندر خان لودھی کا کہنا تھا عمران خان کو کسی محاز پر شکست نہیں دی جا سکتی ۔

عمران خان نے ضمنی الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی،مقدمات کرنے کے بعد کرپشن یہ نہیں ثابت کر سکے اب یہ یہ بھونڈا طریقہ اختیار کیا جس پر ملک بھر کے عوام آج سڑکوں پر سراپا احتجاج ہیں مقررین کا کہنا تھا عمران خان اس ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں ان پر قاتلانہ حملہ کے بعد عوام کا ایک سمندر ہے جس کو کوئی قابو نہیں کرسکتا ۔

مقررین کا کہنا تھا عمران خان کا حقیقی آزادی کے لئے لانگ مارچ اس ملک کو غلامی سے نجات دلانے کے لئے تھا اس کو سبو تاز کرنے کے لئے کی جانے والی کوششیں کامیاب نہیں ہو سکتی ۔

اس موقع پر کارکنان نے نعرہ بازی بھی کی اور عمران خان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں موجود رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button