تازہ ترینخبریںسپورٹس

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : آسٹریلیا نے افغانستان کو 4 رنز سے پچھاڑ دیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ گروپ ون کے میچ میں آسٹریلیا نے افغانستان کو 4 رنز سے شکست دے دی۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹ پر 168 رنز بنائے۔

آسٹریلوی بیٹر گلین میکس ویل نے 32 گیندوں پر 54 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ مچل مارش نے 45، ڈیوڈ وارنر اور اسٹوائنس نے 25 ،25 رنز بنائے۔

دوسری جانب آج پہلےکھیلے گئےگروپ 1 کے میچ میں نیوزی لینڈ نے آئرلینڈ کو 35 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button