تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کی ابتدائی تحقیقات مکمل

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کی پولیس اور سیکورٹی اداروں کی جانب سے ابتدائی تحقیقات مکمل کرلی گئی۔

گزشتہ روز گوجرانوالہ میں لانگ مارچ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے کنٹینر پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ عمران خان اور فیصل جاوید سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس اور سیکورٹی اداروں نے واقعہ کی ابتدائی تحقیقات مکمل کرلی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے 11 گولیوں کے خول ملے ہیں ،9خول پستول کی گولیوں اور دو بڑے اسلحے کی گولی کے خول ہیں۔

پولیس کے مطابق پستول کی گولیاں نیچے سے اوپر کنٹینر کی طرف چلائی گئیں جبکہ  بڑے اسلحے والی گولیاں کنٹینر سے نیچے کی طرف چلائی گئیں، جاں بحق نوجوان معظم ملزم کو  پکڑنے کی کوشش کر رہا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button