تازہ ترینتحریکخبریںسپورٹس

عمران خان پر قاتلانہ حملے کے بعد کرکٹ آئرلینڈ کا بھی بیان آگیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان پر ہوئے قاتلانہ حملے کے بعد کرکٹ آئرلینڈ کا بھی بیان سامنے آگیا۔ 

اپنے بیان میں کرکٹ آئرلینڈ کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے ساتھ پیش آئے واقعے سے آگاہ ہیں، یہ واقعہ لاہور سے تقریباً 150 کلومیٹر دور پیش آیا ہے۔

خیال رہے کہ لاہور میں پاکستان اور آئرلینڈ کی ویمن ٹیموں کے درمیان سیریز ہونا ہے۔

تاہم کرکٹ آئرلینڈ کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی ایڈوائزرز اور ڈپلومیٹک سروسز سے رابطے میں ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) فیصل حسنین نے کرکٹ آئرلینڈ کے چیف ایگزیکٹو ویرن ڈیو ٹرم سے رابطہ بھی کیا۔

کرکٹ آئرلینڈ کا کہنا ہے کہ عمران خان واقعے کے بعد تھریٹ لیول میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button