تازہ ترینتحریکخبریںپاکستان

عمران خان کی حالت مستحکم ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ڈاکٹر فیصل سلطان نے عمران خان کی صحت سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ خان صاحب کو آپریشن تھیٹر منتقل کیا گیا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ عمران خان کی حالت مستحکم ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ عمران خان کی طبیعت ٹھیک ہے، ایمرجنسی میں عمران خان کو دیکھا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے ایکس ریز لیے گئے ہیں، اسکینر بھی ہوئے ہیں۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ عمران خان کی ٹانگ کی ہڈی بہتر ہے، مزید تفصیلات دوبارہ شیئر کی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button