تازہ ترینتحریکخبریںفن اور فنکار

’عمران خان کو کچھ ہوگیا تو کوئی سوچ بھی نہیں سکتا کیا ہوگا‘

پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار و اداکار علی ظفر نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر قاتلانہ حملے پر اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا۔

علی ظفر نے عمران خان پر حملے کے فوری بعد کی ویڈیو اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر پوسٹ کی اور لکھا کہ مجھے بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد کے سیاہ و افسردہ دن اور وقت یاد ہیں۔

گلوکار و اداکار نے کہا کہ خدا نہ کرے اگر عمران خان کو کچھ ہوگیا تو کوئی سوچ بھی نہیں سکتا کہ کیا ہوگا، اگر ٹانگ میں 3 سے 4 گولیاں لگنے کے باوجود ان کا حوصلہ بلند ہے تو ہمیں اپنے خیالات سے آگے سوچنے کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button