تازہ ترینتحریکخبریںپاکستان

عمران خان پر حملے میں شدید زخمی احمد چٹھہ کون ہیں؟

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پر حملے میں شدید زخمی احمد چٹھہ کون ہیں؟ اس حوالے سے عالمگیر خان نے بتا دیا۔

پی ٹی آئی رہنما عالمگیر خان نے کہا ہے کہ عمران خان پر حملے میں زخمی احمد چٹھہ حامد ناصر چٹھہ کے صاحبزادے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے بتایا ہے کہ عمران خان کو ٹانگ میں گولی لگی ہے، حالت تشویشناک نہیں۔

انہوں نے کہا کہ فائرنگ سے 6 افراد زخمی ہیں، فیصل جاوید کو بھی گولی لگی ہے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ عمران خان کو گولی لگی ہے، حالت فی الحال بہتر ہے، تشویشناک نہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ٹانگ میں گولی لگی ہے، انہیں لاہور منتقل کیا جا رہا ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ فائرنگ سے احمد چٹھہ شدید زخمی ہیں، فائرنگ کے وقت میں کنٹینر کے اوپر نہیں اندر تھا۔

واضح رہے کہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں اللّٰہ والا چوک میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ ہوئی ہے، جس میں عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنما بھی زخمی ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button