تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

عمران خان پر حملہ پاکستان پر حملہ ہے،حساب لیں گے،فواد چوہدری

رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر حملہ پاکستان پر حملہ ہے۔

تحریک انصاف مارچ میں مرکزی کنٹینر پر فائرنگ کے واقعے کے بعد شرکاء سے خطاب میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حملے کا مقصد یہ ہے کہ پاکستان کے مقبول قیادت کو راسے سے ہٹایا جائے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمارے لیڈر کا خون بہا ہے، ہمارے لیڈر پر بندوقوں سے حملہ کیا گیا، ہم امن پسند پارٹی ہے مگر اس ظلم کا حساب لیا جائے گا۔ تحریک انصاف کے کارکن وعدہ کرے کہ وہ اس ظلم کا حساب لیں گے۔

شرکاء سے خطاب میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جو کوئی بھی اس میں ملوث ہے وہ کان کھول کر سن لیں اس کو حساب دینا پڑے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button