تازہ ترینخبریںکاروبار

کریڈٹ ریٹنگ کمپنی لمیٹڈ نے ایس این جی پی ایل کی درجہ بندی میں بہتری تفویض کردی

وی آئی ایس(VIS)کریڈٹ ریٹنگ کمپنی لمیٹڈ نے ایس این جی پی ایل کی ابتدائی درجہ بندی میں بہتری تفویض کردی۔

وی آئی ایس(VIS)کریڈٹ ریٹنگ کمپنی لمیٹڈ نے SNGPL کو کریڈٹ ریٹنگ تفویض کرنے کے حوالے سے آج ایک پریس ریلیز جاری کی ہے۔ جس میں انہوں نے SNGPL کی طویل مدتی اور قلیل مدتی کریڈٹ ریٹنگ کو بالترتیب AA- اور A1 سے بڑھا کر AA+ اور A1+ کر دی ہے۔

کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کمپنی کی مالیاتی صحت اور آپریشنز میں بہتری کی نشاندہی کرتی ہے۔ہمارے ملک کو بے مثال اقتصادی چیلینجز اور مالی رکاوٹوں کا سامنا ہے،تاہم کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز، انتظامیہ اور عملے کی انتھک محنت کی وجہ سے کمپنی اس اہم سنگ میل کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button