تازہ ترینخبریںپاکستان

ایس این جی پی ایل کی اہم کامیابی ، درجہ بندی میں بہتری : ریٹنگ کمپنی

وی آئی ایس(VIS)کریڈٹ ریٹنگ کمپنی لمیٹڈ نے ایس این جی پی ایل کی ابتدائی درجہ بندی میں بہتری تسلیم کی ہے۔

وی آئی ایس(VIS) کریڈٹ ریٹنگ کمپنی لمیٹڈ   کریڈٹ ریٹنگ میں بڑھوتی تسلیم کیے جانے کے حوالے سے سوئی نادرن کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کی ریٹینگ کمپنی نے طویل مدتی اور قلیل مدتی کریڈٹ ریٹنگ کو بالترتیب AA- اور A1 سے بڑھا کر AA+ اور A1+ کر دی ہے۔

کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کمپنی کی مالیاتی صورت حال میں استحکام اور آپریشنز میں بہتری کی نشاندہی کرتی ہے۔ اس وقت جب ملک کو بے مثال اقتصادی چیلینجز اور مالی رکاوٹوں کا سامنا ہے ، کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز، انتظامیہ اور عملے کی انتھک محنت کی وجہ سے کمپنی اس اہم سنگ میل کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button