تازہ ترینخبریںپاکستان

آئی جی جیل خانہ کی ہدایت پر پنجاب پریزنز فاؤنڈیشن میں اصلاحات کیلئے کمیٹی کی تشکیل

لاہور ( میاں عمران ارشد ) آئی جی جیل خانہ پنجاب ملک مبشر احمد خاں کی ہدایت پر پنجاب پریزنز فاؤنڈیشن میں اصلاحات کے لئے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

جس کا پہلا اجلاس آج صدر دفتر میں منعقد ہوا ہے۔

جس میں پنجاب پریزنز فاؤنڈیشن کی تنظیم نو کے لئے تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

جیل کینٹینز کو پنجاب پریزنز فاؤنڈیشن کے ذریعے بہتر انداز میں چلایا جائے گا۔

یہ بھی امر زیر بحث لایا گیا ہے کہ قیدیوں کی خوراک کے لئے آٹا کی بجائے گندم کی خریداری کر کے جیل میں چائنہ چکی کے ذریعے آٹا تیار کیا جائے۔

جو کہ قیدیوں لئے زیادہ مفید اور صحت بخش ثابت ہو گا۔

آئی جی جیل خانہ پنجاب ملک مبشر احمد خاں کا کہنا ہے کہ پنجاب پریزنز فاؤنڈیشن کو فوجی فاؤنڈیشن اور پولیس فاؤنڈیشن کی طرز پر ایک خودمختار ادارہ بنایا جائے گا۔

جو کہ اسیران و ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں رہے گا۔

اس اجلاس میں ڈی آئی جی لاہور ریجن نوید راؤف اور ڈی آئی جی ساہیوال ریجن ملک شوکت فیروز نے بھی شرکت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button