تازہ ترینخبریںپاکستان

پاکستان نے روسی سینیٹر ایگور موروزوف کا بیان مسترد کر دیا

پاکستان نے روسی سینیٹر ایگور موروزوف کے بیان کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے مسترد کر دیا۔

ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار احمد کا کہنا ہے کہ یہ بیان پاک روس تعلقات کی روح سےمطابقت نہیں رکھتا۔ روسی دفترخارجہ سے ان کے سینیٹر کے بیان پر وضاحت طلب کررہے ہیں۔

عاصم افتخار احمد کا کہنا تھا کہ ایگور موروزوف کا بے بنیاد بیان حیران کن ہے۔ روسی سینیٹر کا پاکستان کے متعلق بیان بغیر کسی دلیل کے ہےجو پاک روس تعلقات کی روح سےمطابقت نہیں رکھتا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے روسی دفترخارجہ سے ان کے سینیٹر کے بیان پر وضاحت طلب کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ روسی سینیٹر ایگور موروزوف نے یوکرین کو ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری میں مدد کے متعلق پاکستان پرالزام عائد کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button