تازہ ترینخبریںپاکستان

پاکستان خلیجی ممالک کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےکہا ہے کہ پاکستان خلیجی ممالک کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سلطنت عُمان کے سفیر نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی اور سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں  آرمی چیف نےکہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات دوستانہ اور  تاریخی اہمیت کے حامل ہیں، دونوں ممالک کے درمیان دفاع اور میری ٹائم سکیورٹی میں تعاون کے فروغ کی بڑی صلاحیت ہے، یہ شراکت داری ہماری سٹریٹجک پارٹنرشپ میں ایک لازمی عنصر بن سکتی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button