تازہ ترینخبریںپاکستان

سائفر آڈیو لیک معاملہ : عمران خان اور شاہ محمود قریشی ایف آئی اے میں طلب

سائفر آڈیو لیک معاملے میں ایف آئی اے نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی کو نوٹسز جاری کردیے۔ 

سائفر انکوائری کے سلسلے میں جاری اس نوٹس کے ذریعے عمران خان کو کل دن 12 بجے ایف آئی اے میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ عمران خان کو 3 نومبر کو بھی دن 12 بجے ایف آئی اے میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایف آئی اے نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو بھی 3 نومبر کو دن 12 بجے طلب کرلیا۔ ایف آئی اے نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو طلبی کے نوٹس جاری کردیے۔

ایف آئی اے نے رہنما تحریک انصاف اسد عمر کو 2 نومبر کو دن 12 بجے طلب کر لیا۔

عمران خان کو فارن فنڈنگ کیس میں بھی 7 نومبر کو ایف آئی اے لاہور میں طلب کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button