تازہ ترینخبریںسیلابپاکستان

یورپی پارلیمانی وفد کی حنا ربانی سے ملاقات ، سیلاب پر گفتگو

وزیرمملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر سے یورپی پارلیمنٹ کے 4 ارکان پر مشتمل گروپ نے ملاقات کی ہے ، وفد پاکستان کے دورے پر ہے۔ اس گروپ میں مائیک ویلس ایم ای پی، کلارڈیلے ایم ای پی، ہاروے جوین ایم ای پی اور ورجینی بورون ایم ای پی شامل ہیں۔

ان تمام ممبران کا تعلق پارلیمنٹ کی مختلف اہم کمیٹیوں سے ہے اور حالیہ سیلاب کے بعد یورپی پارلیمنٹ میں پاکستان کی امداد کیلئے ہونے والی بحث میں ان تمام ممبران نے انسانی ہمدردی کے تحت پاکستان کے حق میں آواز بلند کی۔

حالیہ مہینوں میں یورپی پارلیمنٹ میں انسانی حقوق کی سب کمیٹی کے ممبران کے بعد یہ دوسرا پارلیمانی وفد ہے جو پاکستان پہنچا ہے۔ اس دورے کے دوران وفد کے ارکان نے پاکستان میں وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر سے بھی ملاقات کی۔

دفتر خارجہ کے مطابق اس ملاقات میں دونوں فریقین نے پاکستان کے یورپ کے ساتھ بڑھتے ہوئے کثیر جہتی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور سیلاب کی صورتحال، جی ایس پی پلس کے ساتھ ساتھ اہم علاقائی اور عالمی مسائل سمیت وسیع موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

دوسری جانب یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ کیلئے پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے اس دورے کو دونوں خطوں کے درمیان بہتر پارلیمانی رابطوں کیلئے اہم ذریعہ قرار دیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button