تازہ ترینخبریںپاکستان

وفاقی اور پنجاب حکومتوں کا جاں بحق رپورٹر کیلئے مالی امداد کا اعلان

وفاقی اور پنجاب حکومتوں نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں کنٹینر کے نیچے آکر جاں بحق ہونے والی خاتون رپورٹر صدف نعیم کے لواحیقن کیلئے امداد کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مرحومہ خاتون رپورٹر کے اہل خانہ کیلئے 50 لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان کیا اور متعلقہ حکام کو کارروائی مکمل کرکے چیک اہل خانہ کو دینے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے بھی صوبائی حکومت کی جانب سے صدف کے اہل خانہ کیلئے 25 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ وپنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کے مطابق محکمہ ڈی جی پی آر کی جانب سے صدف کے اہل خانہ کو 10 لاکھ الگ سے دیئے جائیں گے، پنجاب حکومت مرحومہ کےبچوں کی بھی کفالت کرے گی۔

بعد ازاں وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے بیٹے چوہدری مونس الہٰی نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ عمران خان کی ہدایت پر امدادی رقم 25 سے بڑھاکر 50 لاکھ روپے کردی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button