تازہ ترینخبریںپاکستان

آتشزدگی سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جھلس کر زخمی

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ میں گیس لیکیج سے گھر میں آگ لگنے کے واقعے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔

اورنگی ٹاؤن کے گھر میں گیس لیکیج کے باعث لگنے والی آگ میں زخمی ہونے والوں میں میاں بیوی اور 5 بچے شامل ہیں۔

جھلس کر زخمی ہونے والوں کی شناخت 50 سالہ ریاض، 50 سالہ حسن آرا، 26 سالہ علی رضا، 22 سالہ علیزے، 16 سالہ انس اور 14 سالہ اویس کے نام سے ہوئی۔

علاقہ مکینوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 3 سال سے گیس لیکیج کا مسئلہ ہے، علاقہ مکینوں نے سوئی گیس حکام کو متعدد بار تحریری درخواستیں دی ہیں لیکن تاحال مسئلہ حل نہیں کیا گیا جس کے باعث یہ حادثہ پیش آگیا۔

فائر بریگیڈ کے ایک فائر ٹینڈر کی مدد سے آگ بجھادی گئی جبکہ تمام زخمیوں کو سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button