تازہ ترینخبریںپاکستان

رپورٹر صدف کی موت پر شدید دکھ ہے ، وزیر اعظم

وزیراعظم شہبازشریف نے لانگ مارچ میں خاتون رپورٹرکے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں وزیر اعظم کا کہنا تھاکہ رپورٹر صدف نعیم کی لانگ مارچ کنٹینر سے گر کر موت پر شدید دکھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اندوہناک واقعے پر جتنا افسوس کیا جائے کم ہے، اہلخانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔

 ان کا کہنا تھاکہ صدف نعیم ایک متحرک اورمحنتی رپورٹر تھیں، مرحومہ کی مغفرت اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button