تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

’حقیقی آزادی مارچ کے تیسرے دن کا سفر آج 11 بجے شروع ہوگا‘

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی مارچ کے تیسرے دن کا سفر آج صبح 11 بجے شروع ہوگا۔

پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے لانگ مارچ کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کیا ہے۔

حماد اظہر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ آج صبح 11 بجے حقیقی آزادی مارچ کے تیسرے دن کا سفر شروع ہوگا اور یہ سفر مرید کے، سادھوکی، کامونکی، موڑ ایمن آباد، گوجرانوالہ کے روٹس پر مشتمل ہوگا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ دن کی روشنی میں زیادہ سے زیادہ سفرمکمل کیا جائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button