تازہ ترینخبریںدنیا

صومالیہ میں وزارت تعلیم کے دفتر میں دھماکے، 12 ہلاک

صومالیہ کا دارالحکومت موغادیشو دھماکوں سے گونج اٹھا جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پہلا دھماکا وزارت تعلیم کے دفتر کے احاطے میں ہوا، بارودی مواد سے بھری کار کو احاطے میں لایا گیا اور پھر فائرنگ کی گئی

پولیس افسر ابراہیم محمود کا کہنا ہے کہ تھوڑی دیر بعد اسی مقام پر دوسرا دھماکا ہوا، جائے وقوعہ پر لوگوں کی لاشیں موجود ہیں جو عام شہری معلوم ہوتے ہیں۔

دہشت گردوں کی جانب سے ایک اور دھماکا وزارت تعلیم کے قریب قائم ریسٹورنٹ کے سامنے کیا گیا۔ جائے وقوعہ پر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی جبکہ ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

وزارت تعلیم کے ایک محافظ نے میڈیا کو بتایا کہ 20 سے زائد افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button