انتخاباتتازہ ترینخبریں

این اے 45 کرم ضمنی الیکشن، پولنگ شروع

قومی اسمبلی کے ضلع کرم سے حلقہ این اے 45 پر ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ شروع ہوگئی ہے جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

قومی اسمبلی کے ضلع کرم سے حلقہ این اے 45 پر ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا آغاز ہوگیا ہے جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی، حلقے سے 16 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں تاہم اصل مقابلہ پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان اور پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار جمیل خان کے مابین ہے اور یہاں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

حلقے میں ووٹرز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 80 ہزار کے لگ بھگ ہے جن کے لیے 130 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں، پولنگ کے موقع پر امن وامان کے قیام کے لیے پولیس سمیت دیگر سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کی بڑی تعداد تعینات کی گئی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button