تازہ ترینخبریںپاکستان

میں نے عمران خان کی تمام آفرز ٹھکرا دیں، شہباز شریف

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کے کہ عمران خان نے انہیں ایک شخص کے زریعے آفر بھیجی کہ "نیا آرمی چیف میری مشاورت سے لگائیں۔ جس میں تین نام میں دیتا ہوں اور تین آپ اگر اس میں کوئی مشترکہ نام نکل آئے تو اس پر اتفاق کر لیتے ہیں” وزیر اعظم کے بقول انہوں نے اس آفر کو ٹھکرا دیا اس بات کا انکشاف انہوں نے لاہور میں ڈیجیٹل صحافت سے منسلک صحافیوں اور وی لاگرز سے ایک گفتگو کے دوران کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا انہیں عمران خان کی طرف سے یہ بھی پیشکش کی گئی کہ نئے انتخابات کی تاریخ کا اعلان بھی مشترکہ طور پر کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا "میں نے عمران خان کی دونوں پیشکش ٹھکرا دیں۔ پیغام لانے والے شخص کو میں نے کہا کہ وہ عمران نیازی کو جا کر بتائیں کہ پہلے تو میں انہیں کسی مشاورت میں قبول نہیں تھا اب انہیں میری ضرورت کیسے پڑ گئی؟”

انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی نے مجھ سے پوچھ کر پریس کانفرنس کی "انہوں نے جب مجھے کہا کہ انہیں پریس کانفرنس میں جانا چاہیے کیونکہ وہ ان ملاقاتوں نے عینی شاہد ہیں جو آرمی چیف اور عمران خان کے درمیان ہوئیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر وہاں نہیں تھے تو میں نپے تلے انداز میں بات کر لوں گا۔ اور پھر انہوں نے نہایت مناسب الفاظ کے چناو سے پوری بات عوام کے سامنے رکھی”

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ عمران خان اس وقت اپنی فوج کی قیادت کو صرف اپنی ذاتی خواہشات کی تکمیل کے لیے نشانہ بنا رہے ہیں۔ "جن لوگوں نے عمران نیازی کو پال پوس کر بڑا کیا اپنے ہاتھوں سے دودھ پلایا اب یہ ان کے خلاف کی زہر اگل رہا ہے۔ اس کے شر سے کوئی محفوظ نہیں”

جب ان سےسوال کیا گیا کہ کیا تحریک انصاف کا لانگ مارچ راولپنڈی بھی جا سکتا ہے؟ تو ان کا کہنا تھا "اس شخص سے کوئی بعید نہیں کہ کچھ بھی کر سکتا ہے۔ کچھ بھی خارج از امکان نہیں۔ لیکن حکومت ہر طرح سے پنڈی اور اسلام آباد کو ایسی کسی بھی جارحیت سے بچائے گی۔”

انہوں نے کہا کہ "جب ادارے عمران خان کی ہر طرح سے مدد کر رہے تھے تو ہم صرف اس وجہ سے خاموش رہے کہ یہ ملک کی خاطر ہی کر رہے ہیں۔ لیکن جب یہ ناکام ہو گیا اور انہوں نے سپورٹ ختم ہو گئی تو یہ ان کے خلاف نکل کھڑا ہو گیا”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button