تازہ ترینخبریںپاکستان

ایبٹ آباد پریس کلب اجلاس، نئی ممبر شپ، عمرہ، موٹر سائیکل اور لیپ ٹاپ کیلئے قرعہ اندازی

ایبٹ آباد(نمائندہ خصوصی) ایبٹ آباد پریس کلب کی جنرل باڈی کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کئے گئے ۔ جن میں نئی ممبر شپ دینے کے ساتھ ساتھ عمرے ،موٹر سائیکل اور لیب ٹاپ کی قرعہ اندازی کی گئی ۔

عمرے کے لئے تین خوش نصیبوں ،موٹر سائیکل کے لئے بھی تین اور لیب ٹاپ کے لئے پانچ کے قرعے نکلے۔6 صحافیوں کو مستقل 9 کو کٹیگری اے میں ایسوسی ایٹ ممبر شپ اور کٹیگری بی میں بھی 9 اور اسی کٹیگری سی میں اتنے کو ممبر شپ دی گئی۔

اجلاس پریس کلب کے صدر سردار نوید عالم کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔جس میں جنرل سیکرٹری پریس کلب سردار محمد شفیق ،صدر اے یو جے راجہ محمد ہارون ،جنرل سیکرٹری سیکرٹری ندیم جدون کے علاؤہ کثیر تعداد میں جنرل باڈی کے ممبران نے شرکت کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔

اجلاس میں مختلف امور کو سرانجام دینے کے لئے کمیٹیوں کی بھی منظوری دی گئی۔اجلاس کے اختتام پر قرعہ اندازی میں تین خوش نصیبوں دلدار احمد ستی ،ندیم جدون ،محمد ارشد سواتی شامل ہیں اسی طرح موٹر سائیکل کی قرعہ اندازی میں صحافی محمد اشفاق ،سردار نوید احمد ،سید اعجاز احمد شاہ اور لیب ٹاپ کی قرعہ اندازی میں عادل عباسی ،ندیم جدون ،ہارون تنولی ،محمد شاہد چوہدری ،جمعہ خان شامل ہیں۔

اجلاس میں 6 نئے صحافیوں سہیل عباسی ،شفیق صادق،جمیل احمد جمیل ،حامد ظفر ،مطیع الرحمن ،صائقہ نوشین کو مستقل رکنیت دی گئی۔

اجلاس میں نئی ممبر شپ کے لئے کل 39 درخواستوں پر ممبر شپ کمیٹی نے اپنی سفارشات میں 6 مستقل اور 34 ممبران کو کٹیگری اے ،بی اور سی میں پریس کلب کی ایسوسی ایٹ ممبر شپ دی گئی۔

اجلاس میں صدر ایبٹ آباد پریس سردار نوید عالم نے جنرل باڈی ممبران کو 10 روز کے اندر اداروں کے فریش کارڈ جمع کرنے اور پریس کلب کے خلاف منفی سرگرمیوں میں ملوث ممبران کو نوٹسز جا ری کرنے کا بھی اعلان کیا ہے ۔

اس موقع پر صدر پریس کلب اور جنرل سیکرٹری سمیت کابینہ کے ممبران کو جنرل باڈی ممبران نے صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لئے بہترین کام پر خراج تحسین پیش کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button