تازہ ترینخبریںدنیا

خبردار : مظاہرین اب سڑکوں پر نہ آئیں ، سربراہ ایرانی پاسداران انقلاب

ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز کے سربراہ حسین سلامی نے مظاہرین کو خبردار کیا ہےکہ وہ اب سڑکوں پر نہ آئیں، مظاہروں کا مذموم منصوبہ امریکا نے بنایا ہے۔

ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز کے سربراہ حسین سلامی نے مظاہرین کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج مظاہروں کا آخری دن ہے، اب مظاہرین سڑکوں پر نہ آئیں۔

حسین سلامی کا کہنا ہےکہ امریکا، برطانیہ اور اسرائیل نے ایران کو غیر مستحکم کرنے کے لیے بدامنی کا منصوبہ بنایا ہے، ایرانی عوام اس کا حصہ نہ بنیں، سکیورٹی فورسز  ایرانی عوام کے دفاع کے لیے ہیں۔

خیال رہےکہ  ایران میں ستمبر میں 22 سالہ مہساامینی کی زیرحراست موت کے بعد سے مظاہرے جاری ہیں، مہسا امینی 16 ستمبرکو پولیس کی حراست میں مبینہ طور پر دل کے دورے سے انتقال کرگئی تھیں۔

انسانی حقوق گروپ کے دعوے کے مطابق مظاہرین کےخلاف کریک ڈاؤن میں اب تک کم ازکم ڈھائی سو افراد ہلاک جبکہ ہزاروں گرفتار کیے جاچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button